ستلج میں درمیانہ درجے کا سیلاب چناب راوی میں 2 افراد ڈوب گئے

بھارت کی طرف سے مزیدپانی نہ چھوڑنے پر 48 گھنٹوں کے دوران ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سطح کم ہونے کا امکان


Numaindgan Express August 21, 2019
دریائے ستلج میں پانی کے بھاؤ میں مسلسل اضافہ ، 70سالہ عنایت دریائے چناب،11سالہ بچہ راوی میں ڈوبے، امدادی کارروائیاں جاری فوٹو:فائل

دریائے ستلج میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، پانی کا بڑا ریلا آج گنڈا سنگھ والا سے گزر رہا ہے جب کہ بھارت کی طرف سے مزیدپانی نہ چھوڑے جانے کی صورت میں آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کی سطح کم ہوناشروع ہو جائے گی۔

منگل کی شام تک دریائے ستلج میں پانی کی سطح ساڑھے 10 فٹ تک جبکہ بہاؤ 48 ہزارکیوسک تک پہنچ گیا تھا جس میں مسلسل اضافہ ریکارڈکیاجارہا تھا۔ 20 اور21 اگست کی درمیانی شب پاکستان میں ایک لاکھ کیوسک تک پانی کے داخل ہونے کا امکان ظاہرکیا گیا تھا جس سے یہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ بروقت انتظامات سے بڑے پیمانے پرنقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے راوی میں پانی کی سطح میں کمی آئی ہے،ابھی دریائے راوی پر جسر کے مقام پر پانی 26059 کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی کی صلاحیت 30لاکھ کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق دریائے ستلج میں آنے والے پانی میں سے کچھ ہیڈ سلیمانکی اور پنجند کے مقام پر جمع کر لیا جائے گا ۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرے کی پیشن گوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |