چیچہ وطنی بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور چار بہنوں کو قتل کردیا

خالد اللہ دتہ نے رات کو اپنے اہلخانہ کے کھانے میں نشہ آور شہ ملا...


ویب ڈیسک August 30, 2012
پچیس سالہ ملزم خالد اللہ دتہ نے رات کو اپنے اہلخانہ کے کھانے میں نشہ آور شہ ملا کر بیہوشی کی حالت میں اپنی ماں اور چار بہنوں کا قتل کردیا، فوٹو : فائل

بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں اور چار بہنوں کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ غازی آباد کے نواحی گاؤں انتیس گیارہ ایل میں پیش آیا۔

پچیس سالہ ملزم خالد اللہ دتہ نے رات کو اپنے اہلخانہ کے کھانے میں نشہ آور شہ ملا کر بیہوشی کی حالت میں اپنی ماں اور چار بہنوں کا قتل کردیا۔

مقتولین میں پچاس سالہ ماں ارشاد بی بی ،جواں سال بہنیں نازیہ،شازیہ،ساجدہ اور خالدہ شامل تھیں۔ واقعےکے بعد ملزم فرارہو گیا تھا جس کے بعد تھانہ غازی آباد کی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے ملزم خالداللہ دتہ کو قریبی گاؤں سے گرفتار کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں