راجن پور انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ3 افرادجاں بحق 20زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ بچہ داود ، حبیب اللہ اور ایک...


ویب ڈیسک August 30, 2012
جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ بچہ داود ، حبیب اللہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، فوٹو : فائل

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔

انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور وگن کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں چار سالہ بچہ داود ، حبیب اللہ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں، حادثے کے وقت پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ خرابی کے باعث فاضل پور کے قریب انڈس ہائی وے پر کھڑی تھی کہ ڈیرہ غازی خان سے آنے والی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث پیچھے سے ٹکرا گئی۔حادثہ کے نتیجے میں کوچ الٹ کر قریب کھڑے مسافروں پر جاگری۔

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال راجن پور منتقل کیا اور تین افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں