چرچ پر حملہ کرنے والے مذاکرات کے نہیں سزا کے مستحق ہیں مفتیان سنی اتحاد

مفتیان ِ کرام کا کہنا تھا کہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا

مفتیان ِ کرام کا کہنا تھا کہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI:
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیوں نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے فتوی جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں نے اسلام کے ساتھ ساتھ آئینِ پاکستان سے غداری کی ہے، ایسے لوگ مذاکرات کے نہیں بلکہ عبرت ناک سزا کے مستحق ہیں۔


چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر سنی اتحاد کونسل سے وابستہ اہل سنت کے 30 مفتیوں نے چرچ پر حملےکو غیر اسلامی مجرمانہ فعل اور بدترین گناہ قراردیا ہے۔ مفتیان ِ کرام کا کہنا تھا کہ اسلام غیر مسلموں کی عبادت گاہوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا بلکہ اسلام نے اقلیتوں کا تحفظ لازم قرار دیاہے۔ پاکستان کوغیر مسلموں کے لئے محفوظ بنانا حکومت اور قوم کی اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story