شوبز راؤنڈ اپ

سیدنورکو ’’ہش فلمز‘‘کے ادارے نے فلم کے لئے ڈائریکٹر سائن کرلیا ہے۔۔۔۔


September 23, 2013
فوٹو : فائل

٭ سیدنورکو ''ہش فلمز''کے ادارے نے فلم کے لئے ڈائریکٹر سائن کرلیا ہے ۔

اس سلسلہ میں پنجابی کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رخسانہ نور ، متعین قدوس، پاکستانی نژاد ہالی وڈ اداکاروہدایتکار احمد رازی، چودھری اعجاز کامران ، شہزاد رفیق ، فیاض خان، یسین ملک ، گلوکار وارث بیگ،سارہ رضا خان سمیت فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احمد رازی نے بتایا کہ پیراگون انٹریٹمنٹ کے ساتھ مشترکہ پروڈکشن کی جائیگی جس میں سیدنور اور رخسانہ نور ہمارے ساتھ پارٹنر ہونگے۔ہش فلمز کے احمد رازی نے کہا کہ ہم پاکستان میں معیاری فلمسازی کریں گے جس کے تحت امریکہ سمیت پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل پر فلمیں ، ڈاکومنٹریز، ٹیلی فلمز ، ڈرامہ سیریلز بنائینگے ۔



٭منی سکرین کی پرکشش اداکارہ آمنہ شریف نے آمنہ کپور بننے کا فیصلہ کرلیا ہے،وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز اورپروڈیوسر امت کمارسے منگنی کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے آمنہ کو بالی وڈ سٹار آفتاب شیوڈیسائی کے ساتھ افیئرکی خبروں نے پریشان کر رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آمنہ ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں امت کپور سے ملی تھیں اور تبھی امت ان کے عشق میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ دونوں نے دسمبر میں شادی کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ پچھلے ہفتہ ایک سادہ سی تقریب میں منگنی کی رسم ادا کی گئی ۔ آمنہ نے ''کہیں تو ہوگا'' کے ساتھ بالی وڈ فلم ''آلوچاٹ'' میں بھی کام کیا تھا مگر ان کا یہ تجربہ کامیاب نہ رہا ۔

٭ڈرامہ سیریل ''بڑے اچھے لگتے ہیں'' میں آٹھ سالہ بے بی پیہو کو کردار کو ٹین ایجر سے 23سال کی نوجوان خوبصورت لڑکی میں بدل دیا گیا ہے۔



جس کے لئے ڈرامہ سیریز''بیسٹ فرینڈز فارایور'' سے مقبولیت حاصل کرنیوالی اداکارہ فینل امریگر کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ اس بارے میں فینل امریگر کا کہنا ہے کہ ٹی وی ناظرین پیہو کے سٹائلش گرل کے روپ میں دیکھ کر کافی متاثر ہونگے۔ پیہو کی چھوٹی بہنوں کے کردار ونتی ادنانی اور پراگتی چوراسیا نبھائینگی۔



٭ڈانس رائیلٹی شو ''جھلک دکھلاجا سیزن 6''کا فائنل ٹی وی سکرین کی معروف اداکارہ درشتی دھامی نے غیر ملکی ڈانس سٹار لورین گوٹلیب سے مقابلہ جیت کر''جھلک دکھلا جا ٹرافی'' اپنے نام کرلی ہے۔ اس شو میں بالی وڈ سٹار ریتک روشن ، پریانکا چوپڑا، گرمیت چوہدری اور رشمی ڈیسائی مہمانوں کی حیثیت سے خصوصی طور پرآئے تھے۔

جنہوں نے درشتی دھامی کی جیت کی خوشی کو دوبالا کردیا۔ درشتی دھامی نے جوکہ معروف سیریل 'مدھو بالا' میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں اس موقع پر ججز ساتھی فنکاروں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور رائلٹی شو کی جانب سے ٹرافی کے ساتھ پچاس لاکھ روپے کیش انعام بھی وصول کیا ۔



٭پوری دنیا میں تہلکہ مچانے دینے والی ''پائریٹس آف دی کریبئین'' سیریز کی پانچویں فلم کی نمائش 2015ء تک موخر کردی گئی ہے ۔ یہ اعلان کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسر جیری بروک ہائمر نے کہا ہے کہ اب یہ فلم 2016ء کے موسم گرما میں ریلیز کرنے کا ارادہ ہے ۔اس فلم میں اداکار جونی ڈیپ اپنا مشہور کردار ''کیپٹن جیک اسپیرو'' ہی نبھائیں گے

۔انہوں نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ 2014ء میں شروع ہونے کی توقع ہے لیکن سکرپٹ اور بجٹ سے متعلق مسائل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ نئی فلم کا خاکہ تو تیار کرلیا گیا ہے مگر سکرپٹ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں