بھارتی ہیلی کاپٹر کیبل وائر میں الجھ کر زمین بوس 3 افراد ہلاک

حادثے کا شکار ریسکیو ہیلی کاپٹر سیلاب میں پھنسے لوگوں کی امداد کے لیے جا رہا تھا


ویب ڈیسک August 21, 2019
ہیلی کاپٹر میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک مقامی شخص سوار تھا۔ فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست اترکھنڈ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان لے جانے والا ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثرہ ریاست اترکھنڈ کے گاؤں موڑی سے مولڈی کے لیے پرواز بھرنے والا ریسکیو ہیلی کاپٹر ایک کیبل وائر سے الجھ گیا اور پھر گر کر تباہ ہوگیا۔

سیلابی علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے جانے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے، تینوں افراد پائلٹ راجپال، معاون پائلٹ لال اور ایک مقامی شخص رامیش سرور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

یہ ہیلی کاپٹر بھارتی محکمہ ورثہ و ثقافت کی ملکیت تھا اور نہایت ناگفتہ بہ حالت میں تھا، محکمہ جاتی انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اترکھنڈ میں درجنوں گاؤں کا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں