اپنی پالتو بلی کلون کرائیں لیکن معاوضہ 56 لاکھ روپے

چین کی ایک بایوٹیک کمپنی نے 21 جولائی کو پہلی پالتو بلی کامیابی سے کلون کی ہے جو مکمل طور پر تندرست ہے۔

تصویر میں ڈیسوان (انگریزی نام گارلک) نامی بلی کا بچہ نمایاں ہے جسے چینی کمپنی نے 56 لاکھ روپے کے بدلے کلون کیا ہے۔ فوٹو: سائنوجین کمپنی

ISLAMABAD:
دنیا بھر میں لوگ اپنے پالتو جانوروں مثلاً بلیوں اور کتوں سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اپنی جائیداد کا ایک حصہ بھی پالتو جانوروں کو بھی دیدیتے ہیں۔ اب چین کی ایک بایوٹیک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آپ کے پیارے پالتو کتوں اور بلیوں کو کلون کرسکتی ہے اور انہوں نے ایک بلی کامیابی سے کلون کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ تاہم بلی کی کلوننگ پر 56 لاکھ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئیں گے جو ڈالروں میں 35 ہزار ڈالر سے زائد ہے۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے 'سائنوجین' نامی کمپنی نے کہا کہ 21 جولائی کو 'ڈیسوان' نامی پالتو بلی کو کلون کیا گیا جو ہوبہو اپنی ماں جیسی ہے جو چین کی پہلی کلون شدہ گھریلو پالتو بلی ہے۔ اسے بیضے کی کامیاب منتقلی یعنی'ایمبریو ٹرانسفر' کے ذریعے ایک دوسری بلی کے بطن سے پیدا کیا گیا ہے۔ اب بلی مکمل طور پر تندرست ہے۔




اس کے مالک کا نام ہوانگ یو ہے جس کی دوسالہ بلی ایک بیماری سے مرگئی تھی۔ موت کے بعد ماہرین نے اس کے جسم کے خلیات لیے گئے اور وہ سائنوجین کو بھیجے گئے۔ کئی ماہ کے انتظار کے بعد اس ہفتے کو کلون شدہ بلی اسے دی گئی۔ اب ہوانگ اپنی پرانی بلی کے کلون سے بہت خوش ہیں۔

چین میں کتوں کی بجائے بلیوں کو پالنے کا رحجان بڑھ رہا ہے اور یہ بہت مہنگا اور پرتعیش شوق ہوچکا ہے جسے 'بلی کی معیشت' بھی کہا جارہا ہے۔ اب صرف چین میں ہی بلیوں کے پالنے اور خریدوفروخت کا حجم 28 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکا ہے۔

اسی کمپنی نے تحقیق کی غرض سے سال 2017 میں ڈریگن نامی کتا کلون کیا تھا۔ اب کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ سال میں 500 کتے کلون کرسکتی ہے۔ تاہم کتے کی کلوننگ کے اخراجات بہت زیادہ ہیں۔
Load Next Story