آرمی چیف کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ

ادارے اعلی معیار کے آلات بناکر قومی خزانے کی بچت کررہے ہیں ،آرمی چیف

ادارے اعلی معیار کے آلات بناکر قومی خزانے کی بچت کررہے ہیں ،آرمی چیف . فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کادورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےاپنے دورے کے دوران پی او ایف واہ میں یوریا فارملڈہائڈ مولڈنگ کمپاوٴنڈ پلانٹ کا افتتاح کیا اور ڈسپلے سینٹر میں موجود مصنوعات کاجائزہ لیا۔


دورے کے دوران آرمی چیف نے ٹینکوں اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کے مراحل کاجائزہ لیا جب کہ دفاعی اور سیکیورٹی آلات کے معیار پر اطمینان کااظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کے مثبت نتائج نکلیں گے،آرمی چیف

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ادارے اعلی معیار کے آلات بناکر قومی خزانے کی بچت کررہے ہیں، پاکستان آرڈیننس فیکٹر ی مشترکہ منصوبوں کے لئے متحرک اقدامات اٹھائےاور مختلف مصنوعات کی تیاری کے لئے نجی شعبے سے مشترکہ معاہدے کئے جائیں۔
Load Next Story