کوچ ملکی ہو یا غیرملکی فرق نہیں پڑتا کپتانی ملنا اعزاز ہو گا عماد وسیم

میرا مقصد اپنے ملک کیلیے کھیلنا اور کسی کی بھی قیادت میں اس مقصد کو جاری رکھ کر مجھے خوشی ہوگی، آل راؤنڈر


Sports Desk August 22, 2019
میرا مقصد اپنے ملک کیلیے کھیلنا اور کسی کی بھی قیادت میں اس مقصد کو جاری رکھ کر مجھے خوشی ہوگی، آل راؤنڈر۔ فوٹو : فائل

LONDON: آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ کوچ ملکی ہو یا غیرملکی اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اسے بس کھیل کو درست سمت میں رکھنا چاہیے۔

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا ہے کہ جو بھی مکی آرتھر کی جگہ سنبھالے گا میری سپورٹ اور نیک تمنائیں اس کے ساتھ ہوں گی، کوچ کا تعلق کہیں سے بھی ہو اسے بس پاکستان کرکٹ کو درست سمت میں رکھنا ہوگا، جب تک وہ ایسا کرے اس ذمہ داری کیلیے بہترین انتخاب ہوگا۔

ایک سوال پر عماد نے کہاکہ اگر مجھے کپتانی کی پیشکش ہوئی تو یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا، اس کا فیصلہ بہرحال بورڈ کو کرنا اور میں خود ان سے خواہش ظاہر نہیں کروں گا، میرا مقصد اپنے ملک کیلیے کھیلنا اور کسی کی بھی قیادت میں اس مقصد کو جاری رکھ کر مجھے خوشی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں