کراچی کورنگی میں دو گروپوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق 70 سے زائد گرفتار

پولیس نے جلاؤ گھیراؤ اور شرپسندی میں ملوث 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔


ویب ڈیسک September 24, 2013
پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی۔ فوٹو: محمد نعمان/ ایکسپریس

کورنگی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق اورکئی زخمی ہوگئے، مشتعل افرادنے ایک گھر، 2 دکانیں اور ایک موٹرسائکل جلا دی۔

کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے تین میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی ہوگئی اور معاملہ اس حد تک آگے بڑھ گیا کہ ایک گروپ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کے بعد دونوں گروپوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا اورکئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ہنگامہ آرائی میں ملوث لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اورہوائی فائرنگ کی اور جلاؤ گھیراؤ اور شرپسندی میں ملوث 70 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتاریوں پر زیرحراست افراد کے اہل خانہ نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں حالات کنٹرول کیے جائیں اورشرپسندی میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |