سانحہ پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا مسیحی مذہبی رہنما

حکومت و پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدام کریں، بشپ کلیم، میکس جے راڈرکس


Numainda Express September 24, 2013
میکس جے راڈرکس نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ پشاور کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی . فوٹو اے ایف پی

MONTE CARLO: عیسائی برادری کے دونوں فرقوں، حیدرآباد چرچ آف پاکستان کے بشپ کلیم اور رومن کیتھولک آف حیدرآباد کے میکس جے راڈرکس نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحہ پشاور کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور حکومت و پاک فوج سے دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اور پائیدار اقداما ت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ انھوں نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالوحید قریشی، مجلس وحدت المسملین کے رہنما مولانا امداد نسیمی، سماجی رہنما غازی صلاح الدین سمیت دیگر نے اظہار یکجہتی کے لیے شرکت کی۔ بشپ کلیم جان اور میکس جے راڈریکس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پوری قوم دہشتگردی کا شکار ہے۔ دہشت گردی سے مسجد، مندر، گرجا گھر، امام بارگاہیں، جنازے تک محفوظ نہیں ہیں۔ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔قوم یہ سمجھتی ہے کہ ایک سازش کے تحت ملک کے حالات بگاڑے جا رہے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کمزور نہیں ہے، پاکستانی قوم اور پاک فوج کا ایمانی جذبہ دہشت گردوں کو فنا کر دے گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ مذاکرات حامی ہیں، حکومت کو دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انھوں نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ پر امن احتجاج کریں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ میں ہلاک ہونے والوںکے ورثاء کو فی کس 25لاکھ روپے، زخمیوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، جب کہ تباہ ہونے والے تاریخی چرچ کی از سرنو تعمیر کرائی جائے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سانحے کا ازخود نوٹس لینے کی بھی اپیل کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں