مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیاگیا ہے مریم اورنگزیب

ڈینگی کے ہزاروں مریض اسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب لاپتہ ہیں، ترجمان مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک August 22, 2019
حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل

PESHAWAR: ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہیاں حکومت کی بدانتظامی اور بری حکمرانی کے ثبوت ہیں،یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے، شہباز شریف نے نا صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخوا سے بھی ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا لیکن پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض اسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلیٰ لاپتہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں