جینوسائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تصدیق کردی وزیر خارجہ

حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلتے ہیں تو بھارتی فوج گولیاں چلاتی ہے، شاہ محمود


ویب ڈیسک August 22, 2019
حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلتے ہیں تو بھارتی فوج گولیاں چلاتی ہے، شاہ محمود فوٹو:فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھی اس کی تصدیق کردی۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'جینوسائیڈ واچ' نے مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کے خطرے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ عالمی تنظیم نے اقوام متحدہ سے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں کئی لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مسلمان اکثریت پر اقلیت ہندو فوج کی حکمرانی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر قتل عام شروع ہوسکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جو ہم مسلسل کہتے آرہے ہیں آج عالمی تنظیم نے بھی اس کی تصدیق کردی، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام ہو رہا ہے، یہ تنظیم تمام صورتحال اور علامات دیکھ کر الرٹ جاری کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وادی میں صورتحال اتنی بگڑ چکی کہ جینوسائیڈ واچ کو الرٹ جاری کرنا پڑا، حالات سے تنگ کشمیری گھروں سے نکلتے ہیں تو بھارتی فوج گولیاں چلاتی ہے، جہاں کرفیو ہو اور ادویات و کھانا نہ مل رہا ہو وہاں عوام باہر نکلنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں