حیسکونے بجلی چوروں کے 4069 کنکشن منقطع کر دیے

ریجن کے 12اضلاع میں کارروائیاں،8 افراد گرفتار، 5کروڑ 7لاکھ روپے کی وصولی


Numainda Express September 24, 2013
مختلف کاروائیوں میں 4069 بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے 19کروڈ 19لاکھ52ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔فوٹو: فائل

حیسکو نے ریجن کے 12اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کردیا ہے۔

مختلف کاروائیوں میں 4069 بجلی چوروں کے کنکشن منقطع کرکے 19کروڈ 19لاکھ52ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 30حیسکو ملازمین معطل اور،8بجلی چور گرفتار، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سرکل I-میںچیکنگ کے دوران 1424کنکشن میں بجلی چوری پکڑی گئی، جس میں گاڑی کھاتہ ڈویژن کے علاقوں میں 400، ٹنڈ الہیار ڈویژن کے علاقوں میں 271، میرپور خاص ڈویژن کے علاقوں میں 407، قاسم آباد ڈویژن کے علاقوں میں346،اورحیدرآباد سرکل II-میں 1599بجلی کے کنکشن میں بجلی چوری پائی گئی۔



جس میں کوٹری ڈویژ ن کے علاقوں میں 251،پریٹ آباد ڈویژ ن کے 426، ٹنڈ و محمد خا ن ڈویژ ن کے علاقوں میں259، ٹھٹھہ ڈویژن کے علاقوں میں 62 ،بدین ڈویژن کے علاقوں میں 601جبکہ نوابشاہ سرکل میں 1667بجلی کے کنکشن میں بجلی کی چوری پائی گئی جس میں نوابشاہ ڈویژ ن کے علاقوں میں 426، ٹنڈو آدم ڈویژ ن کے علاقوں میں 741، اورسانگھڑ کے ڈویژ ن ے علاقوں میں 500 بجلی کے کنکشن میں بجلی چوری پکڑی گئی، جس کو فوری طور پر منقطع کرکے 731بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلیے لیٹر جمع کرائے گئے ہیں اور متعلقہ تھانوں میں 20 ایف آئی آر درج کراکے 8 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ۔ 5کروڈ 7لاکھ93ہزار روپے کی نادہندگان سے ریکوری بھی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔