کنری‘جنرل اسٹور میں آتشزدگی لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

آگ شارٹ سرکٹ سے پھیلی، فائر بریگیڈ کی گاڑی نہ پہنچ سکی، بیوپاریوں کا احتجاجی مظاہرہ


Nama Nigar September 24, 2013
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجا کر پوری مارکیٹ کو جلنے سے بچا لیا۔فوٹو:فائل

شاہی بازار میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے محمد اصغر بھٹی نامی شخص کے جنرل اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع پر ٹائون کمیٹی انتظامیہ نے ایک چھوٹی فائر برگیڈ گاڑی روانہ کر دی لیکن پریشر نہ ہونے کے باعث وہ آگ پر قابو نہ پا سکی جبکہ بڑی فائر بریگیڈ گاڑی پانی ٹینکر خراب ہونے کی وجہ سے وہ جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ مزید پھیلنے لگی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجا کر پوری مارکیٹ کو جلنے سے بچا لیا۔



آتشزدگی سے جنرل اسٹور میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاک ڈھیر بن گیا اور اسکی چھت بھی منہدم ہوگئی۔ بیوپاریوں اور شہریوں نے ٹائون کمیٹی انتظامیہ کی نا اہلی اور ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لالہ افتخار پٹھان، گلزار میمن، محمد سہیل ٹیپو، اور پپو رضا کی قیادت میں ریلی نکالی اور نیشنل پریس کلب کنری کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ٹائون انتظامیہ کو فی الفور ہٹایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔