پولیس مقابلے کے بعد بھتہ خورگرفتارساتھی رقم لے کر فرار
بھتہ خوروں کی فائرنگ سے کباڑی کی دکان کا مالک زخمی،حالت تشویشناک
سچل تھانے کی حدود میں ایک بھتہ خور زخمی حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ گرفتار بھتہ خور کے2 ساتھی بھتہ کی رقم لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق سچل تھانے کی حدود اسکیم 33 میں واقع پوسٹ آفس سوسائٹی میں3 ملزمان کباڑیے کی دکان کے مالک الطاف حسین سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے اور ملزمان نے دکان کے مالک سے 10ہزار روپے بھتہ وصول کرنے کے بعد اسے فائرنگ کر زخمی کردیا اور فرار ہو رہے کہ اسی دوران سب انسپکٹر شعیب اور اے ایس آئی دریا خان کی سربراہی میں پولیس پارٹی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ملزمان کا تعاقب کرنے کے بعد مقابلے کے دوران بھتہ خور سیف اللہ عرف عظمت اللہ ولد عمر الدین کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔
جبکہ گرفتار بھتہ خور کے2 ساتھی بھتہ کی رقم لے کر فرار ہوگئے،سچل پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی الطاف حسین سے کئی بار بھتہ وصول کرچکے تھے،گزشتہ روز بھی ملزمان الطاف حسین سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے ،بھتہ وصول کرنے کے بعد الطاف حسین اور ملزمان میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا ، انھوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے بھتہ خوروں کا نام صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ، سینئر ایم ایل او عباسی شہید اسپتال افتاب چنڑ کے مطابق دکان کے مالک الطاف حسین کو پیٹ میں جبکہ گرفتار بھتہ خور کے پیر میں ایک ایک گولی لگی ہے تاہم دکان کے مالک الطاف حسین کی حالت تشویشناک ہے ۔