کنسلٹنٹس کمپنیوں کواربوں روپے کی ادائیگی شہباز شریف کے گرد شکنجہ سخت

نیب نے شہباز شریف کے لئے سوال نامہ تیار کرلیا


طالب فریدی August 22, 2019
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب فوٹو: فائل

نیب نے کنسلٹنٹس کمپنیوں کو 20 ارب روپے کی ادائیگی پر شہباز شریف سے تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے گزشتہ دس برسوں کے دوران بنائے گئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی ادائیگی کرنے کی تفتیش شروع کر دی ہے، اس سلسلے میں نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سوال نامہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جو سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو پیشی کے موقع پر فراہم کیا جائے گا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے، اس حوالے سے کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں کہ سرکاری محکموں میں مطلوبہ اہلیت کی افرادی قوت کے باوجود انتخابات کرنے والوں کو کنسلٹنسی کی مد میں نوازا گیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں 20 ارب روپے سے زائد رقم کنسلٹنٹس کو ادا کی۔ چار کول پاور پلانٹس کے لئے 49 کروڑ 80 لاکھ، خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام کے لیے 12 کروڑ 75 لاکھ کی ادائیگی کی گئی۔ مری میں کیبل کارز کی تنصیب کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لئے 20 کروڑ ادا کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں