سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے، ابھی بات چیت جاری ہے، پی سی بی ذرائع


Muhammad Yousuf Anjum/ August 22, 2019
سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے، پی سی بی ذرائع۔ فوٹو : فائل

MADRID: سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گی، پاکستان نے سری لنکا کو لاہور اور کراچی میں 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

سری لنکن میڈیا نے وزیر کھیل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ہم پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کھیلنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، پاکستان سری لنکا سیریز مرحلوں میں شیڈول ہے، پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جب کہ دسمبر میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق ابھی بات چیت جاری ہے، سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں