ٹیلر سوئفٹ کی تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی طالبہ کی مدد

ٹیلر سوئفٹ نے تقریباً 10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے کی رقم عائشہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی


ویب ڈیسک August 22, 2019
عائشہ نے خراب مالی حالات کے باعث آن لائن مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا فوٹو: فائل

نامور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ عائشہ خرم کی یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے لیے 6 ہزار 386 ڈالرز تقریباً 10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے کی رقم عائشہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی۔

کینیڈا کی اونٹاریو یونیورسٹی آف واٹر لو سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد طالبہ عائشہ خرم اور اس کے گھر والوں نے یونیورسٹی میں ٹیوشن کی فیس ادا کرنے کے لیے آن لائن مدد کی درخواست کی تھی۔ جس کے بعد امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے تقریباً 10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے کی رقم عائشہ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردی۔

اس رقم سے عائشہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے گی۔ رقم کے ساتھ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے عائشہ کے لیے پیغام بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے عائشہ کو تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ رقم ملنے پر طالبہ عائشہ خرم نے پاپ سنگر ٹیلر سوئفٹ کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عائشہ خرم اونٹاریو کی یونیورسٹی آف واٹر لو میں اکاؤنٹس اور فائنانشل مینجمنٹ کی طالبہ ہیں۔ عائشہ نے خراب مالی حالات کے باعث اپنی ایک دوست کے کہنے پر آن لائن مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عائشہ نے مزید کہا جب انہوں نے یہ خبر اپنے والدین کو سنائی تو انہیں یقین نہیں آیا اور وہ رونے لگے یہ بالکل ایسا ہے جیسے کسی فرشتے نے میری مدد کی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں