عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ سونا سستا ہوکر 87900 روپے اور دس گرام سونا کمی کے بعد 75360 روپے کا ہوگیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت  4 ڈالر  کمی کے ساتھ 1496 ڈالر ہو گئی۔ ۔ فوٹو: فائل

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر تسلسل کے ساتھ گر رہی ہے، اور جمعرات کے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہو کر 158 روپے 57 پیسے سے کم ہوکر 158 روپے 30 پیسے روپے کا ہوگیا، جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158 روپے 90 پیسے کی سطح پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1496 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، ڈالر کی قدر گرنے اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گھٹنے کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹو میں بھی نظر آیا اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں 200 روپے اور 172 روپے کی کمی ہوئی۔


قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد 87 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 75 ہزار 360 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1110 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 951 روپے 64 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

 
Load Next Story