فٹبال فکسنگ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار انٹرپول بھی مسرور

گرفتار شدہ 14 افراد میں سے 9 کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر 5 سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


Sports Desk September 24, 2013
سیکریٹری کی جانب سے سنگاپورین سیکیورٹی حکام کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ فوٹو: فائل

قانون نافذکرنے والی ایجنسی انٹرپول کے سیکریٹری جنرل نے سب سے بڑے ورلڈ فٹبال میچ فکسنگ سنڈیکیٹ کے 'ماسٹر مائنڈ' کو گرفتار کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنگاپورین حکام کو سراہا ہے۔

رون نوبل نے گذشتہ منگل سنگاپورین کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ اور کرپٹ پریکٹسز انویسٹی گیشن بیورو کی جانب سے حراست میں لیے جانے والے رنگ لیڈر کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا، البتہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والا تان سیت اینگ ہوگا۔ اطالوی پراسیکیوٹرز نے دان تان کے نام سے بھی مشہور تان پر دنیا بھر میں فٹبال میچز کو فکسڈ کرنے کی آرگنائزیشن کے سربراہ ہونے کا الزام لگایا تھا، پولیس نے اس کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے ہیں۔ پریوینشن آف کرپشن ایکٹ اور میچ فکسنگ سے متعلق منظم مجرمانہ کارروائیوں کے تحت گرفتار 'ماسٹر مائنڈ' حراست میں لیے گئے 12مرد اور 2 خواتین میں شامل ہے۔ پیر کے روز وزارت داخلہ نے بتایا کہ گرفتار شدہ 14 افراد میں سے 9 کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر 5 سے پوچھ گچھ جاری ہے۔



نوبل نے میڈیاکو بتایا کہ انھیں یقین ہے کہ سنگاپور کے قانون کا نفاذ کرنے والے حکام نے انتہائی بدنام میچ فکسنگ سنڈیکیٹ کے لیڈر اور ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا، یہ انتہائی اہم بات ہے کیونکہ یہ سنڈیکیٹ دنیا کا سب سے بڑا اور انتہائی جارح میچ فکسنگ سنڈیکیٹ شمار ہوتا ہے،اس کا تعلق ہر براعظم سے ہے اور بیشتر افراد یقین رکھتے تھے کہ ماسٹر مائنڈ کو پکڑنا بہت مشکل ہوگا۔ نوبل نے کہاکہ مجھے سنگاپور پر بہت فخر ہے کیونکہ کئی برسوں سے اس پر تحقیقات نہ کرنے کے سبب تنقید کی جارہی تھی، یورپ میں جاری جرائم کی تحقیقات کی وجہ سے سنگاپور کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں تھے۔

، سنگاپور نے اپنے قوانین اور وسائل استعمال کیے اور ہم چند افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے قابل ہوگئے۔ یورپیئن پولیس نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ سنگاپور میں قائم سنڈیکیٹ نے صرف یورپ میں کم از کم 380 فٹبال گیمز کو فکسڈ کرنے کی ہدایت دی تھی،اس سے تقریباً10.81 ملین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکا میں مزید 300 مشتبہ میچز کی بھی نشاندہی کی گئی ان میں ورلڈ کپ اور یورپیئن چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ اور ممتاز یورپیئن کلب سائیڈز کیلیے چیمپئنز لیگ مقابلے بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔