کوئٹہ میں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز کردی


ویب ڈیسک August 22, 2019
ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز کردی، فوٹو: فائل

ٹریفک پولیس كوئٹہ نے فینسی نمبر پلیٹ اور كالے شیشے والی گاڑیوں كے خلاف كریک ڈاؤن شروع كر دیا جبكہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز كر دی گئیں۔

كوئٹہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ صرف چار روز میں شہر كے مختلف چوراہوں پر كریک ڈائون کر کے 100كے قریب گاڑیوں سے كالے شیشے اتارنے كے ساتھ ساتھ فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس بھی اتار دیں۔

اس حوالے سے ایس پی ٹریفک پولیس محمد جاوید كے مطابق انہوں نے اعلی عدلیہ كے احكامات كی روشنی میں شہر كے مختلف چوراہوں پر كریک ڈاؤن شروع كیا ہے اور شہریوں سے بھی درخواست ہے كہ وہ بنائی جانے والی اس پالیسی كے تحت ٹریفک پولیس كے ساتھ تعاون كریں اور اپنی حفاظت كو یقینی بنائیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں