انڈر19 کرکٹ بھارت نے زمبابوے کو 148رنزسے زیرکرلیا
دیپک ہودا نے83کی اننگزکھیلی،جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 17رنز سے مات دیدی
لاہور:
چار ملکی انڈر19 کرکٹ سیریز کے افتتاحی مقابلوں میں بھارت اور جنوبی افریقہ نے کامیابیاںحاصل کرلیں۔
میزبان نے زمبابوے کو 148رنز کے واضح مارجن سے زیر کیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 6وکٹ پر 291رنز اسکور کیے، دیپک ہودا83 رنز ناٹ آئوٹ بناکر ٹاپ اسکورر رہے، سرفراز خان نے 55 اور اوپنرانکش بیانزنے 49 کی اننگز کھیلیں، کیرین گیل نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ناکام سائیڈ 41.2 اوورز میں 143 پر حوصلہ ہارگئی،ریان برل 46رنز بناکر کچھ مزاحمت کر سکے،کلدیپ یادیو نے 4 جبکہ عامرغنی، سرفراز خان اور دیپک ہودا نے 2،2وکٹیں اپنے نام کیں۔
دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بریڈلے کی آل رائونڈ پرفارمنس کی بدولت آسٹریلیا کو 17رنز سے قابو کرلیا، فاتح ٹیم 44 اوورز میں 179رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،بریڈلے ڈائل نے سب سے زیادہ 48 اور اینڈلی فیلوک وایو نے 39 رنز ناٹ آئوٹ بنائے،میتھیوفوٹیا نے 3 جبکہ ٹام اینڈریوز نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم44.2 اوورز میں 162 رنز پرپویلین واپس لوٹ گئی، جیک ڈورین 35 اور ڈیمین مورٹیمر 25رنز بنانے میں کامیاب رہے، بریڈلے ڈائل نے 32رنز دیکر3وکٹوں کا سودا کیا،یاسین ولی نے بھی 27رنز کے عوض اتنے ہی وکٹیں لیں۔