جامعہ کراچی میں تقریب اے سی خراب ہونے پر مہمان بلبلا اٹھے

ایس زیڈآئی سی اے انتظامیہ نے گرمی کم کرنے کیلیے تقریب میںبرف کی سلیںرکھ دیں

شیخ زید اسلامک سینٹر کے آڈیٹوریم میں اے سی خراب ہونے پر برف کی سلیں رکھ دی گئی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

جامعہ کراچی شیخ زید اسلامک سینٹرکے آڈیٹوریم میں اے سی خراب ہونے پر پروگرام کی انتظامیہ نے آڈیٹوریم کوٹھنڈارکھنے اورگرمی کوکم کرنے کے لیے نیاطریقہ ایجادکرکے جگہ جگہ برف کی سلیں رکھ دیں جب کہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراطلاعات سعید غنی اور دیگرشرکاگرمی سے بلبلا اٹھے۔

جامعہ کراچی کے مالی بحران کے اثرات شیخ زید اسلامک سینٹر تک پہنچ گئے ہیں، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبرایڈمنسٹریشن کے زیراہتمام شیخ زید اسلامک سینٹرآڈیٹوریم میں گولڈن جوبلی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ایوارڈکی تقریب کاانعقاد کیاگیا جہاں ایئرکنڈیشن خراب ہونے کے باعث پروگرام کی انتظامیہ نے آڈیٹوریم کوٹھنڈارکھنے اورگرمی کوکم کرنے کے لیے نیاطریقہ ایجادکرکے جگہ جگہ برف کی سلیں رکھ دیں تاہم انتظامیہ کو ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔


گرمی کے باعث مہمان خصوصی وزیر اطلاعات سعید غنی اور دیگر مہمانوںکا برا حال ہوگیا اور تقریب کے آخرمیں انھوں نے اپنا کوٹ ہی اتار کرایک طرف رکھ دیا جبکہ تقریب میں موجود شرکا بھی کاغذکو پنکھے بناکرمسلسل ہوادیتے رہے۔

شیخ زید اسلامک سینٹر کی ڈائریکٹر عابدہ پروین نے ایکسپریس کو بتایاکہ میں کراچی میں موجود نہیں ہوں اور نہ ہی تقریب کا حصہ تھی لیکن سینٹر کی جانب سے منتظمین کو پہلے ہی مطلع کردیا گیا تھا کہ پاور پلانٹ کام نہیں کررہا ہے اور جو شخص پلانٹ چلاتا تھااس کا بھی انتقال ہوچکاہے،ہماراکام صرف نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبرایڈمنسٹریشن کوجگہ فراہم کرناتھااورسینٹر کا اپنا پاور پلانٹ ہے جس کے ذریعے آڈیٹوریم کا اے سی چلتا ہے اور جب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن کو جگہ فراہم کی گئی تو تمام چیزیں منتطمین کو معلوم تھیں۔

انھوں نے مزیدکہا کہ یہ تمام مشینیں ہیں جو کسی بھی وقت خراب ہوسکتی ہیں اور گزشتہ دنوں بارشوںکی وجہ سے کوئی نہ کوئی خرابی رہتی ہے جس پر منتظمین نے کہا تھا کہ ہم خود پنکھوں کا انتطام کرلیں گے ،آپ صرف ہمیں جگہ فراہم کردیں ،ہم نے پروگرام منتطمین سے اے سی کے چارجز بھی نہیں لیے ہیں۔
Load Next Story