کسٹمز نے 10 لاکھ روپے چھپاکر بینکاک لے جانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا

دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔فوٹو؛فائل

پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل کے بین الاقوامی روانگی پر کارروائی کرتے ہوئے بینکاک اسمگل ہونے والی پاکستان کرنسی تحویل میں لے لی۔


ڈپٹی کلکٹرکسٹمز محمد فیصل خان نے بتایا کہ پاکستان کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش میں ملوث 2 ملزمان نے کرنسی کودودھ کے کارٹن میں مہارت سے چھپا رکھا تھا جنہیں گرفتارکرلیاگیا۔

انھوں نے بتایا کہ اسمگل کی جانے والی کرنسی کی مالیت10 لاکھ روپے ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق ایک وقت میں 10ہزار پاکستانی روپے بیرون ملک لے جانے کی اجازت ہے انھوں نے بتایا کہ دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
Load Next Story