مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچا
فروری کے بعد پہلی بار بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر
مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعد ازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔
ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے۔