زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 8 ارب26کروڑڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 23کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔


Staff Reporter August 23, 2019
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 8 ارب26کروڑڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 23کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔ فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں ایک ہفتے میں 2 ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت بڑھ کر15 ارب 60 کروڑڈالر کی سطح تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق ایک ہفتے میں تجارتی بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت5.3ارب ڈالرکے اضافے سے7 ارب 36 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے تاہم بیرونی قرضوں ودیگر ادائیگیوں کے نتیجے میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت میں کمی کے باعث زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 8 ارب26کروڑڈالر سے گھٹ کر 8 ارب 23کروڑ ڈالرہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔