کراچیلاہور اسلام آباد میں چند روز کے دوران دہشت گردی کا خدشہ

چینی باشندوں پرحملے اورانکی املاک کوبھی نشانہ بنائے جانیکاخدشہ ہے،وفاقی وزارت داخلہ

چینی باشندوں پرحملے اورانکی املاک کوبھی نشانہ بنائے جانیکاخدشہ ہے،وفاقی وزارت داخلہ. فوٹو فائل

وفاقی وزارت داخلہ نے چینی شدت پسند تنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کی طرف سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں چینی باشندوں پرحملے اور ان کی املاک کونشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہرکیا گیاہے جبکہ کراچی میں آئندہ چند روز میں دہشت گردی کا خطرہ ظاہرکیا گیاہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کے کرائسس منیجمنٹ سیل کی طرف سے حکومت سندھ کو بھیجے جانے والے خفیہ مراسلوں میں کہاگیا ہے کہ وزارت داخلہ کوبعض انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ چین کے صوبے سنکیانگ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث شدت پسندتنظیم ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ سے تعلق رکھنے والے انتہاپسندوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی باشندوں پرحملے کا منصوبہ تیارکیا ہے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلیے عبدالرحیم نامی شخص کی قیادت میں انتہاپسندوں پرمشتمل ایک گروہ تیارہوچکاہے۔




ان انتہا پسندوں کی طرف سے کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں چینی باشندوں پراور ان کی املاک کونشانہ بنایاجاسکتاہے، مراسلے میں ملک بھرمیں چینی کمپنیوں، ریسٹورنٹ اورکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے مربوط انتظامات کرنے کا حکم دیاگیا ہے جبکہ کراچی میں بعض انتہا پسندگروپوں کی طرف سے بھی آئندہ چند روزمیں دہشتگردی کے خطرات کے امکان بھی ظاہرکیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story