چرچ میں دہشت گردی کھلی بربریت ہے الطاف حسین

پوپ فرانسس اورآرچ بشپ آف کانٹربری جسٹن ویلبی کے نام الطاف حسین کے خطوط

چرچ میں دہشت گردی کا عمل غیرانسانی، سفاکیت اورکھلی بربریت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،الطاف حسین. فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پوپ فرانسس (Pope Francis ) اورآرچ بشپ آف کانٹربری جسٹن ویلبی (Justin Welby) کے نام تعزیتی خطوط میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں واقع سینٹ جانز چرچ میں بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراس المناک سانحے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ان شخصیات کے نام خطوط میں الطاف حسین نے کہاکہ اتوارکے دعائیہ اجتماع کے دوران چرچ میں دہشت گردی کا عمل غیرانسانی، سفاکیت اورکھلی بربریت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ الطاف حسین نے اپنی اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دہشت گردی کا شکار متاثرہ مسیحی خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورپاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ۔




علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئر کارکن اور سابق رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد کی ہمشیرہ اختری جہاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے ہولی پرینیٹی چرچ کے بشپ سے ملاقات کی اور پشاور کوہاٹی چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران خود کش حملوں میں درجنوں عیسائی نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
Load Next Story