پشین میں پولیس وین پر بم حملہ5افراد جاں بحق طالبان نے ذمے داری قبول کر لی

کوئٹہ چمن ہائی وے پر گشت کرتے ہوئے نشانہ بنایاگیا، بس کے6مسافر اور2اہلکار زخمی بھی ہوئے


News Agencies/Net News September 24, 2013
حملہ لوئر دیر کی جیل سے ساتھیوں کو نکال کرہلاک کرنے کا ردعمل ہے،کالعدم تحریک طالبان ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں3 اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔

پیر کو موبائل وین سرانان کے قریب کوئٹہ چمن ہائی وے پر گشت کررہی تھی کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ ضلعی پولیس سربراہ محبوب رشید نے بی بی سی کو بتایا کہ مرنے والوں میں2 راہگیر بھی شامل ہیں جبکہ2 اہلکار اور منی بس کے6مسافر زخمی ہوگئے،3کی حالت تشویشناک ہے۔



پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی، ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ حملہ لوئر دیر کی جیل سے نکال کر انکے13 ساتھیوں کو ہلاک کرکے لاشیں پھینکنے کا ردعمل ہے۔ وزیراعظم نواز شریف و دیگر نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں