لاہور زیادتی کا شکار بچی نے ملزم کو شناخت کرلیا

پولیس حکام نے ملزم کی شناخت کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا


Numainda Express September 24, 2013
ملزم بچی کو آئس کریم فیکٹری کے پاس گھر میں لے گیا تھا۔بچی کا بیان۔فوٹو ایکسپریس نیوز

زیادتی کا شکار ہونیوالی 5 سالہ بچی نے ملزم کی شناخت کرلی تاہم پولیس حکام نے ملزم کی شناخت کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق 5 سالہ بچی کو کچھ مشتبہ افراد کی تصاویر دکھائی گئیں جس میں سے اس نے ایک ملزم کو شناخت کرلیا ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ بچی کا کہنا ہے کہ ملزم اسے آئس کریم فیکٹری کے پاس گھر میں لے گیا تھا۔

بچی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس گھر میں اسے لے جایا گیا تھا وہ اسے بھی شناخت کرسکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے جس آدمی کی تصویر کی شناخت کی وہ محلے کا ہی رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں