پاکستانی نوجوان نے بلند ترین یورپی چوٹی سر کرلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

اسد علی نے چوٹی پر پہنچ کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیے


/Zubair Nazeer Khan August 23, 2019
اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی فوٹوایکسپریس

پاکستانی نوجوان اسد علی میمن نے کارنامہ انجام دیتے ہوئے یورپ کی سب سے بلند چوٹی سر کرلی۔

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن نے روس کے جنوب میں برف سے ڈھکی 6 ہزار 642 میٹر بلند چوٹی ماونٹ البرس سر کرکے پاکستان کا جھنڈا لہرادیا۔ یہ چوٹی جارجیا کی سرحد کے قریب ایشیا اور یورپ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، چوٹی کو پہلی مرتبہ 1829 میں سرکیا گیا تھا۔

اسد علی میمن نے چوٹی سر کرنے والے دیگرغیرملکی مہم جوؤں کے ساتھ مل کر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی بلند کیے۔



اسد میمن کا کہنا ہے کہ چوٹی سر کرنے کے دوران انہیں خراب موسم کا سامنا رہا لیکن وہ اپنی کامیابی کے لیے بہت پر امید تھے، کراچی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اسد علی میمن نے اپنی کامیابی کشمیر کے مظلوم عوام کے نام کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔