اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے وزیراعظم امریکا پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے


ویب ڈیسک September 24, 2013
وزیراعظم نیویارک میں قیام کےد وران متعدد ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے ، فوٹو: فائل

وزیراعظم میاں نوازشریف امریکا پہنچ گئے وزیراعظم نوازشریف نجی پرواز کے ذریعے کئی گھنٹوں کی تاخیر سے امریکی شہر نیویارک پہنچے

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں جہاں وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے وزیراعظم اپنے خطاب میں قومی علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت خطے میں امن واستحکام اور پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالیں گے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم اپنے خطاب میں ڈرون حملوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے وزیراعظم نیویارک میں قیام کےد وران متعدد ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں