بھارت مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے آپریشن کرے گا وزیراعظم

مقبوضہ وادی میں دہشتگردوں کے داخل ہونے کا بھارتی دعویٰ کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کیلیے ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 23, 2019
بھارتی دعویٰ کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کیلیے ہے، وزیراعظم فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں