ویڈیو اسکینڈل کیس جج ارشد ملک کو معطل کردیا گیا

ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، رجسٹرار


ویب ڈیسک August 23, 2019
ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، رجسٹرار فوٹو:فائل

ویڈیو اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے معطل کردیا ہے۔

رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک نے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کر دیا جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے، جج ارشد ملک کو معطل ہوکر انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ ارشد ملک سے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ویڈیو سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایڈمنسٹریٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا جائے گا اور کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک ویڈیو کیس کا فیصلہ سنادیا

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر ہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا، ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے تو ہماری مداخلت ٹھیک نہیں، وییڈیو درست ثابت ہونے پر ہائیکورٹ خود معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے اور ویڈیو کا معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھی بھجوا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں