خیبرپختونخوا میں چرچ پرحملوں کےخلاف پُرتشدد مظاہروں کوروکنے کی حکمت عملی تیار

کمشنر پشاورکی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں نیا ٹریفک اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک September 24, 2013
احتجاج کے دوران کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ فوٹو : اے ایف پی

خیبرپختونخوا کی حکومت نے چرچ پرحملوں کے خلاف جاری پُرتشدد مظاہروں کوروکنے کی حکمت عملی تیارکرلی۔

پشاورکے کوہاٹی چوک پر چرچ میں ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف مسیح برادری نے گزشتہ روز احتجاج کے دوران توڑ پھوڑکی اور جی ٹی روڈ کو5 گھنٹے تک بندرکھا۔ توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کمشنر پشاورکی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نیا ٹریفک اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پُرامن احتجاج کرنے والوں کونہیں روکا جائے گا تاہم احتجاج کے دوران کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 22 سمتبر کو پشاور کے علاقے کوہاٹی چوک میں چرچ میں دو خودکش حملے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد سے مسیحی برادری کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان بھی پہنچایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں