سابق آرمی چیف کا اپنے دور میں خفیہ فنڈز سے مقبوضہ کشمیر کے سیاستدانوں کو رقم کی فراہمی کا اعتراف

ریاست میں استحکام پیدا کرنے کے لیے رقومات فراہم کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وی کے سنگھ


ویب ڈیسک September 24, 2013
ریاست میں استحکام پیدا کرنے کے لیے رقومات فراہم کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وی کے سنگھ۔ فوٹو فائل

بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کے سیاستدانوں کو پیسے دیتی ہے اور ان کے دور میں بھی جموں و کشمیر کےایک وزیر کو خفیہ فنڈز سے رقم بھی فراہم کی گئی۔

مختلف ٹی وی چینلزپر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے بھارتی سابق آرمی چیف جنرل وی کمار سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے دور میں ریاست جموں کشمیر کے ایک سینئر وزیر کو رقم فراہم کی گئی تھی، لیکن اس کا مقصد وزیر اعلی عمر عبداللہ کی حکومت گرانا نہیں تھا، ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں استحکام پیدا کرنے کے لیے رقومات فراہم کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، فوج آزادی کے بعد سے ایسا کرتی رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اپنے دور میں مقبوضہ کشمیر کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی، جنرل وی کے سنگھ نے ٹیکنیکل سروس ڈویژن ٹی ایس ڈی کے نام سے فوج میں ایک خفیہ ادارہ بھی قائم کیا اور اس ادارے کو کروڑوں روپے کے خفیہ فنڈز جاری کئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں