آرمی چیف کی صدر مملکت سے ملاقات پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل کیانی نے صدر مملکت ممنون حسین کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔


ویب ڈیسک September 24, 2013
آرمی چیف جنرل کیانی نے صدر مملکت ممنون حسین کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدرمملکت ممنون حسین سے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر ممنون حسین سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے صدر مملکت ممنون حسین کو صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں