ماسٹر پلان تیار کرلیا یہ سال گوادر کا سال ہوگا وزیر اعلیٰ بلوچستان

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا، جام کمال


ویب ڈیسک August 23, 2019
گوادر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرے گا، جام کمال (فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال کا کہنا ہے کہ جدید گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا گیا ہے اب گوادر کی حقیقی ترقی کا عمل شروع ہوگا یہ سال گوادر کا سال ہوگا۔

گوادر میں پاک چائنا یوتھ کنکلیو کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ یہ سال گوادر کا سال ہے حکومت نے جدید گوادر کا ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے اور ترقی کا عمل بھی تیز کرلیا گیا ہے اب گوادر کی حقیقی ترقی کا عمل شروع ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر میں سنگھار ہاؤسنگ سوسائٹی میں تعمیراتی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں، جدید گوادر کی تعمیر کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ماسٹر پلان تشکیل دے دیا ہے اس پلان پر خطے کے جدید ترین اسمارٹ سٹی کی بنیاد رکھی جائے گی۔

سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ گوادر کے لینڈ ریکارڈ کے نظام کو خودکار بنارہے ہیں، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے گوادر میں ون ونڈو کی سہولت اور وزیراعلی سیکریٹریٹ قائم کررہے ہیں جو جلد کام شروع کردے گا، جب کہ گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام بھی آئندہ ماہ سے شروع کردیا جائے گا، یہی گوادر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں