پی سی بی کا پہلی بار نئے کرکٹ سیزن میں 6 ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ
نئے کرکٹ سیزن کا آغاز عیدالالضحی کے بعد بیک وقت ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی بار بیک وقت 6 ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کرکٹ سیزن میں 6 ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ابھی اس کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پروگرام کے مطابق ریجن کی نمائندگی کرنے والا کرکٹر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نہیں کھیل سکے گا۔ نئے سیزن کا آغاز عیدا لالضحی کے بعد بیک وقت ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دوران قائد اعظم ٹرافی اور قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پریذیڈنٹ کپ اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ محکموں کی ٹیموں کے لئے مخصوص ہوگا۔ قومی انڈر نائن ٹین میں ریجن کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ کے دوران ریجنل ٹیموں میں شامل محکموں کے کھلاڑی ریجن کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے اور ایک کھلاڑی ایک ہی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیل سکے گا۔ فرسٹ کلاس میچوں میں آسٹریلیا کی تیار کی گئی کوکا بورا کی گیندیں استعمال نہیں کی جائیں گی، ان کی جگہ سیالکوٹ کی بنی پاکستانی گیندیں استعمال ہوں گی۔ اس کے علاقہ پی سی بی کی جانب سے یہ پروگرام بھی بنایا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کرایا جائے۔