چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی مسجد کا افتتاح

رسولِ اکرم ﷺ کے نام مبارک سے منسوب مسجد میں کے اندر اور باہر ایک لاکھ نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔

چیچنیا کے علاقے شالی میں آج یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت ترین مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے جس میں ایک لاکھ نمازی سما سکتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

چیچنیا میں یورپ کی سب سے بڑی اور خوبصورت مسجد کا افتتاح ہوگیا ہے جس کی تزئین اور آرائش کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ مسجد نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نامِ مبارک سے منسوب کی گئی ہے۔ چیچن انتظامیہ کے مطابق یہ مسجد یورپ کی سب سے بڑی اور حسین مسجد ہے جس کے اندر 30 ہزار نمازی سماسکتے ہیں۔ تاہم اس کے باہر باغیجے میں خوبصورت پودے، پھول اور فوارے لگائے گئے ہیں اور دالان میں مزید 70 ہزار افراد نماز پڑھ سکتے ہیں۔ مسجد کی تعمیر میں خاص قسم کا ماربل اور دیگر تعمیراتی سامان استعمال کیا گیا ہے۔




چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ یہ مسجد چیچنیا کے ایک شہر شالی میں قائم کی گئی ہے جو دارالحکومت چیچنیا سے باہر ایک پرفضا شہر ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس کا دیدہ زیب ڈیزائن خوبصورتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



سال 2008 میں رمضان قادروف نے'قلبِ چیچنیا' نامی ایک مسجد کا افتتاح گروزنی میں کیا تھا جس میں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے۔ واضح رہے کہ چیچنیا 1991 میں سویت یونین سے آزاد ہوا تھا جس سے قبل روس سے دو مرتبہ خونریز جنگیں ہوئی تھیں۔
Load Next Story