افغانستان سے شمالی وزیرستان میں 6 مارٹر گولے گرنے سے 2 افراد جاں بحق

افغانستان کے علاقے سے فائر کئے جانے والے 6 مارٹر گولے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں گرے۔

مارٹر گولوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

افغانستان سے شمالی وزیرستان میں 6 مارٹر گولے گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ ایک گھر تباہ ہوگیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کے علاقے سے فائر کئے جانے والے 6 مارٹر گولے شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں گرے، جس کے باعث 2 افراد جان بحق اور ایک گھر تباہ ہوگیا۔ واقعہ پیش آنے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں ہیں تاہم مارٹر گولوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ افغان فورسز اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف کرتے ہوئے مارٹر گولے فائر کرچکی ہے جس کی وجہ سے متعدد پاکستانی جاں بحق جب کہ کئی گھر اور دکانیں تباہ ہوچکی ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود افغان حکومت کی طرف سے اس طرح کے واقعات کے خاتمے کےلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story