تاجروں اور ایف بی آر میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام

ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظرفوری طور پراحتجاج نہیں کریں گے، تاجروں کا اعلان


Numainda Express August 24, 2019
ملک کو درپیش بیرونی خطرات کے پیش نظرفوری طور پراحتجاج نہیں کریں گے، تاجروں کا اعلان (فوٹو: فائل)

ایف بی آر اور تاجروں کے درمیان فکسڈ ٹیکس کے معاملے پرمذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا، اب مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا۔

فکسڈ ٹیکس اسکیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے ایف بی ار اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کے درمیان ایف بی آرہیڈکوارٹرز میں 4 گھنٹے تک مذاکرات جاری رہے لیکن بے نتیجہ رہے۔

مذاکرات میں صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ، کاشف چوہدری و دیگر رہنما شریک ہوئے جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ممبرآڈٹ میڈم نوشین کی سربراہی میں ٹیم نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ اجلاس میں ملک بھرکی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تاہم مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے