سانحہ پشاور كے خلاف لاہورمیں وكلا كی دوسرے روز بھی ہڑتال

وكلا کی ہڑتال كے باعث ماتحت عدالتوں میں ہزاروں مقدمات كی سماعت نہ ہوسکی


Online September 24, 2013
لاہور ہائی كورٹ میں وكلا كی ہڑتال جزوی نوعیت كی تھی اور معمول كاعدالتی كام جاری رہا جبكہ وكلا بھی مقدمات کی سماعت کے لئے پیش ہوتے رہے۔ فوٹو: ایکسپریس/ فائل

سانحہ پشاور كے خلاف پنجاب بار كونسل كی اپیل پر لاہور میں وكلا نے دوسرے روز بھی ہڑتال كی۔

پنجاب بار كونسل كی اپیل پر سانحہ پشاور كے خلاف لاہور ڈسٹرک بار میں وكلا نے مكمل ہڑتال كی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس سے ہزاروں مقدمات كی سماعت نہ ہوسكی اور سائلین كو مشكلات كا سامنا كرنا پڑا، وكلا نے سانحے كے سوگ میں اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

دوسری جانب لاہور ہائی كورٹ میں وكلا كی ہڑتال جزوی نوعیت كی تھی اور معمول كاعدالتی كام جاری رہا جبكہ وكلا بھی مقدمات کی سماعت کے لئے پیش ہوتے رہے۔

واضح رپے کہ سانحہ پشاور كے خلاف پنجاب بار كونسل نے گزشتہ 2 روز سے ہڑتال كا اعلان كر ركھا ہے اور سانحے کے خلاف گزشتہ روز لاہور ہائی كورٹ بار كی جانب سے احتجاجی ریلی بھی نكالی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں