زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں 20 سے 40 فٹ بلند جزیرہ نمودار ہوگیا

نمودار ہونے والا جزیرہ گوادار کے ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر دورہے


ویب ڈیسک September 24, 2013
نمودار ہونے والا جزیرہ گوادر کے ساحل سے ڈیرھ کلومیٹر دورہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں آنے والے زلزلے کے بعد گوادر کے سمندر میں 20 سے 40 فٹ جزیرہ نمودار ہو گیا ہے۔

جزیرے کی اونچائی سطح سمندر سے20 سے 40 فٹ بلند بتائی جا رہی ہے اور یہ گوادر کے ساحل سے ڈیڑھ کلومیٹر دور نمودار ہوا ہے جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک کثیرتعداد ساحل پرپہہنچ گئی، کوسٹ گارڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ 1945 میں بھی آنے والے شدید زلزلے کے بعد ایک جزیرہ نمودار ہوا تھا جوایک سال کے عرصے میں خود بہ خود سمندر کی سطح سے نیچے چلا گیا ۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 7.8شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 30سے زائد افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں