سمندری کٹھہ خیبر پختونخوا میں قدرتی نظاروں سے بھرپور نیا سیاحتی مقام

سمندری کٹھہ بہت ہی کم عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے

سیاح کشتیوں و پیراگلائنڈنگ کے ذریعے دلفریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں فوٹو: فائل

گلیات میں قدرتی نظاروں اور پہاڑوں کے درمیان واقع سمندری کٹھہ تھوڑے ہی عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد چھٹیاں گزارنے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام گلیات کا رخ کرتی ہے، صوبائی حکومت نے سیاحوں کے لیے نئے سیاحتی مقامات کی تلاش شروع کررکھی ہے، ان ہی کوششوں کے نتیجے میں گلیات میں باڑہ گلی کے قریب سمندری کٹھہ کے مقام پر جھیل تلاش کی ہے جو بہت ہی کم عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔


روزانہ بڑی تعداد میں سیاح یہاں آتے ہیں اور کشتیوں و پیراگلائنڈنگ کے ذریعے یہاں کے دلفریب قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ محکمہ سیاحت نے نئے سیاحتی مقام کو ترجیحی بنیادوں پر بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

گلیات ڈویلمپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان احسن حمید کے مطابق نئے سیاحتی مقامات کو کشتی رانی، سوئمنگ، واکنگ ٹریک کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، باڑہ گلی سے جھیل تک روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی اے ڈی پی میں شامل کرلیا گیا ہے۔
Load Next Story