سعودی نوجوان کی اپنی موت سے متعلق کی گئی پیش گوئی درست ثابت ہوگئی

نوجوان نے موت سے 3 روز قبل ٹویٹر پر اپنے دوستوں سے مرنے کے بعد معافی کی درخواست کی تھی۔


ویب ڈیسک September 24, 2013
نوجوان اپنی موت کی پیش گوئی کے 3روز بعد ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا، فوٹو:فائل

سعودی عرب کے ایک نوجوان کی اپنی موت سے متعلق کی گئی پیش گوئی 3 روز بعد درست ثابت ہوگئی۔

بعض اوقات مذاق میں کی گئی باتیں سچ بھی ثابت ہو جاتی ہیں، ایسا ہی کچھ ایک سعودی نوجوان کے ساتھ بھی ہوا جس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں تمام دوستوں سے مرنے کے بعد اسے معاف کرنے کی درخواست کی، سعودی اخبار کے مطابق بندر الحربے نامی نوجوان نے اپنی موت سے 3 روز قبل ٹویٹر پر اپنے دوستوں سے مرنے کے بعد معافی کی درخواست کی تھی اور اس کے 3 روز بعد پیر کو سعودی عرب کے 83 ویں قومی دن کے موقع پر ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گیا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اس کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے