عالمی انڈر 16 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی فائنل کی دوڑ سے باہر

عالمی جونیر ایونٹ میں ہنگری کے بیلسو ریویز نے قومی جونیر کیوئسٹ کو 1-4 سے قابو کرلیا


Zubair Nazeer Khan August 24, 2019
عالمی جونیر ایونٹ میں ہنگری کے بیلسو ریویز نے قومی جونیر کیوئسٹ کو 1-4 سے قابو کرلیا، فوٹو: ایکسپریس

پاکستان کے محمد عمر خان کو عالمی انڈر16 اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

موصولہ طلاعات کح مطابق روس کے شہر تیومن میں جاری عالمی جونیر ایونٹ میں ہنگری کے بیلسو ریویز نے قومی جونیر کیوئسٹ کو 1-4 سے قابو کر لیا،تاہم فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں ناکامی کے باوجودعمر خان کا برانز میڈل کے حقدار بن گئے۔

واضح رہے کہ دوسرے پاکستانی کھلاڑی حمزہ الیاس کو پری کوارٹر فائنل میں ہی شکست ہو گئ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں