سوشل میڈیا پر سکھوں کیخلاف نازیبا الفاظ پر ہندو پنڈت کے خلاف مقدمہ درج

ہندو پنڈت شیو ناتھ اور دیگر 4 افراد نے ہمارے گورو صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی، درخواست گزار بل بیر سنگھ


ویب ڈیسک August 24, 2019
پولیس نے دفعہ 295/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی. فوٹو:فائل

سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہندو پنڈت کے خلاف سکھ کمیونٹی نے مقدمہ درج کرادیا۔

پشاور کے تھانہ ہشت نگری میں ہندو پنڈت شیو ناتھ شرما سمیت ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے خلاف سکھ کمیونٹی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

محلہ جوگن شاہ کے رہائشی بل بیر سنگھ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہندو پنڈت شیو ناتھ اور ہندو کمیونٹی کے سورج کمار، رام پرکاش اور کیول ناتھ شرما نے سوشل میڈیا پر ہمارے گورو صاحبان کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ہے، جس سے سکھ کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی، سکھ کمیونٹی کی جانب سے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پولیس نے دفعہ 295/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں