حکومتِ سندھ نے 9 اور 10 محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

محرم کے جلوسوں کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگئی، نوٹیفکیشن


ویب ڈیسک August 24, 2019
محرم کے جلوسوں کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگئی، نوٹیفکیشن، فوٹو: فائل

حکومتِ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکورٹی خدشات کے پیش ِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم کے جلوسوں کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگئی جب کہ ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ نفرت آمیز تقاریر، آڈیو، ویڈیو سمیت مختلف مواد نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں